Friday, April 26, 2024

برطانیہ ، ایم پیز کا 2032 تک نئی پٹرول ، ڈیزل گاڑیوں کی پیداوار پر پابندی کا مطالبہ

برطانیہ ، ایم پیز کا 2032 تک نئی پٹرول ، ڈیزل گاڑیوں کی پیداوار پر پابندی  کا مطالبہ
October 19, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں ایم پیز نے 2032 تک نئی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی پیداوار پر پابندی  لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم پیز نے اس حوالے سے حکومتی حکمت عملی کو غیر واضح  قرار دے دیا۔ پارلیمانی کاروباری کمیٹی نے حکومت کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشیش کی وہ جلد پیٹرول اور  ڈیزل گاڑیوں کی جگہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو مارکیٹ میں  متعارف کرائیں۔ ان گاڑیوں کی تعداد برطانوی شہروں میں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ان گاڑیوں کے دھوئیں سے کاربن ہوا میں شامل ہوتا ہے جس سے ماحویاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے 2040 تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ ایم پیز نے اس حوالے سے حکومتی حکمت عملی کو غیر واضح  قرار دے دیا جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کو یہ ہدف 2032 تک حاصل کرنے  کا مطالبہ کر دیا۔