Saturday, April 20, 2024

برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق

برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق
April 11, 2019

 لندن (92 نیوز) برطانیہ اور یورپی یونین میں بریگزٹ اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

 یورپی یونین کے راہنماوں نے برسلز میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں برطانیہ کو بریگزٹ میں توسیع دینے پر رضامند ظاہر کردی۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بریگزٹ میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی۔

 یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ یورپی لیڈرز بریگزٹ میں 31 اکتوبر تک توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ یورپی سربراہاں بریگزٹ میں نئی توسیع کا جائزہ جون میں لیں گے۔

 ڈونلڈ ٹسک نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ یورپ یونین  کی بریگزٹ میں 31 اکتوبر تک توسیع پر راضی ہوجائے گا۔ یورپین کمیشن صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ یورپین یونین کو یقین ہے کہ برطانیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گا اور ہم یہ سب کچھ  ہارڈ بریگزیٹ سے بچنے کیلئے کر رہے ہیں۔