Thursday, March 28, 2024

برطانیہ اور جاپان کی تاریخ میں پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز

برطانیہ اور جاپان کی تاریخ میں پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز
October 2, 2018
ماؤنٹ فیوجی( 92 نیوز)برطانیہ اور جاپان کی تاریخ میں پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ، دو ہفتے تک جاری رہنےوالی ان مشقوں میں سو سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ ماؤنٹ فیوجی کے قریب برطانیہ اور جاپان کی پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کاآغاز ہوگیا، جن میں برطانیہ کے پچاس اور جاپان کے سو سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ فوجی دستوں کےکمانڈر کا کہناتھاکہ ان مشقوں کا مقصددونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے حوالےسے تعاون بڑھاناہے۔ جاپان میں ہونیوالی ان فوجی مشقوں میں جدید ا ٹینکوں  اور ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیاجارہاہے،دو ہفتے تک جاری رہنے والی یہ فوجی مشقیں سولہ اکتوبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔