Sunday, September 8, 2024

برطانیہ اور ایران ساڑھے چار سال بعد سفارتخانے کھولیں گے

برطانیہ اور ایران ساڑھے چار سال بعد سفارتخانے کھولیں گے
August 23, 2015
تہران (ویب ڈیسک) برطانیہ اور ایران آج ساڑھے چار سال بعد اپنے سفارتخانے کھولیں گے۔ دونوں ممالک میں سفارتخانے بیک وقت کھولے جائیں گے۔ تہران میں برطانوی سفارتخانے کا افتتاح فلپ ہیمنڈ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ چار سال بعد پھر سے ایران میں اپنے سفارت خانے کو کھول رہا ہے۔ وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ تاجروں کے ایک وفد کے ساتھ سفارت خانے کے کھولنے کی تقریب کے موقع پر تہران میں ہیں۔ 2011ءمیں ایران پر برطانیہ کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کی وجہ سے برطانوی سفارت خانے پر مظاہرین نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد سفارتخانے کو بند کر دیا گیا تھا۔ چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری پروگرام پر تہران کے معاہدے کے چند ہفتوں بعد برطانوی وفد ایران پہنچ گیا ہے۔ ابتدا میں سفارتخانے کی سربراہی اجے شرما کریں گے بعد میں اس سفارت خانے کو معاہدے کے تحت مکمل سفارت خانے کی حیثیت دی جائے گی اور وہاں سفیر مقرر کیا جائے گا۔