Wednesday, May 1, 2024

برطانوی ہائیکورٹ نے بریکسٹ کو پارلیمان میں ووٹنگ سے مشروط کر دیا

برطانوی ہائیکورٹ نے بریکسٹ کو پارلیمان میں ووٹنگ سے مشروط کر دیا
November 3, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ہائیکورٹ نے یورپی یونین سے اخراج کو پارلیمان میں ووٹنگ سے مشروط کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ یورپی یونین سے نکلنے کے معاملے پر پارلیمنٹ سے ووٹنگ کرائی جائے۔ عدالت کے فیصلے سے برطانیہ کے سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے برطانوی عدالت کے فیصلے کے مطابق حکومت ازخود لزبن معاہدے کی شق پچاس کے تحت کارروائی شروع نہیں کر سکتی جس کے تحت یورپی یونین سے اخراج کیلئے مذاکرات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ریفرنڈم کے بعد ارکانِ پارلیمان سے رائے شماری کرانے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ حکومت نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی عوام ریفرنڈم میں 51.9 فیصد اکثریت سے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دے چکی ہے۔