Saturday, May 11, 2024

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا جی ایچ کیو کا دورہ

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا جی ایچ کیو کا دورہ
December 11, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے برطانوی ہائی کمشنر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے برطانوی ہائی کمشنر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا گیا۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1204740235357237248 چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیر صنعت و تجارت نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف اور روسی وزیر ڈینس ویلنٹنووچ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور روسی وزیر نے امن و سلامتی اور خطے کی خوشحالی کیلئے تعاون کو فروغ دینے کی خواہش پر اتفاق کیا۔