Monday, May 13, 2024

برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینکا محفوظ قرار

برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینکا محفوظ قرار
March 19, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی کورونا ویکسین آسٹرازینکا محفوظ قرار دیدی گئی۔ یورپی ممالک نے دوبارہ استعمال کی منظوری دیدی۔

اٹلی، فرانس اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے ویکسین پر پابندی ختم کر دی۔ اٹلی اور جرمنی نے آج سے ویکسین دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسپین 24 مارچ سے دوبارہ ویکسین کا استعمال کرے گا۔ سویڈن چند روز میں فیصلہ کرے گا۔ ادھر صدرجوبائیڈن امریکا میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کاہدف آج مکمل ہونے کے لیے پُرامید ہیں۔

چند روز قبل جرمنی، اٹلی اور فرانس میں آسٹرازینکا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا تھا۔ آئس لینڈ اور بلغاریہ بھی آسٹرازینکا کا استعمال ترک کر چکے تھے، اسپین اور تھائی لینڈ نے بھی آسٹرزینکا ویکسین کے استعمال پر پابندی لگانے پر غور شروع کیا تھا۔ انڈونیشیا کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز نے آسٹرازینکا کا استعمال روکا تو ہم بھی روک دیں گے۔ ویکسین کو خون میں لوتھڑے بننے کی اطلاعات سامنے آنے پر روکا گیا تھا۔