Sunday, September 8, 2024

برطانوی کمپنی نے ایک ہفتہ چلنے والی موبائل بیٹری تیار کر لی

برطانوی کمپنی نے ایک ہفتہ چلنے والی موبائل بیٹری تیار کر لی
August 26, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ  سے تعلق رکھنے والی ایک پاور ٹیکنالوجی کمپنی نے ہائیڈروجن فیول سیل بیٹری تیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والی برطانوی کمپنی نے آئی فون کےلئے ایسی بیٹری تیار کر لی ہے جسے ایک مرتبہ چارج کیا جائے تو یہ ایک ہفتہ چلتی ہے۔ یہ بیٹری ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر توانائی پیدا کرتی ہے۔ یہ بیٹری حجم میں سمارٹ فون کی عام بیٹریوں سے کہیں چھوٹی ہے اور اسے آئی فون 6 میں بھی باآسانی فٹ کیا جا سکتا ہے۔