Friday, April 26, 2024

برطانوی کمپنی نے 1000میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کیلئے کار میں راکٹ بوسٹر، جیٹ انجن نصب کر دیئے، گولی کی رفتار سے دوڑنے والی کار 2016ءمیں منظرعام پر آئیگی

برطانوی کمپنی نے 1000میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کیلئے کار میں راکٹ بوسٹر، جیٹ انجن نصب کر دیئے، گولی کی رفتار سے دوڑنے والی کار 2016ءمیں منظرعام پر آئیگی
May 19, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی کمپنی بلڈہاﺅنڈ ان دنوں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ایک ایسی سپرسونک کار بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جو ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے۔ گاڑی تیار کرنیوالے انجینئرز کا کہنا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے گاڑی میں جیٹ انجن اور راکٹ بوسٹر نصب کئے گئے ہیں اور اس کے ٹائر ایلومینیم کے بنے ہیں۔ گولی کی رفتار سے زیادہ تیز دوڑنے والی گاڑی کو ٹائی ٹینیم اور کاربن فائبر سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس گاڑی کا آزمائشی تجربہ 2016ءمیں ساﺅتھ افریقہ میں کیا جائے گا۔ گاڑی کو چلانے والے ڈرائیور اینڈی گرین برطانوی رائل ایئر فورس کے سابق ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں اور فائٹر جیٹ طیارے اڑاتے رہے ہیں، وہ 1997ءمیں 763کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ اس تجربہ کے کامیاب ہونے پر اینڈی گرین زمین پر ساﺅنڈ بیریئر کو عبور کرنے والے پہلے انسان بن جائیں گے۔