Saturday, April 20, 2024

برطانوی کسٹم حکام کا لندن میں پی آئی اے کے جہاز پر چھاپہ، عملے کی تلاشی، 7کریو ممبران کو پاس رکھ کر 2گھنٹے بعد جہاز کو اڑان کی اجازت

برطانوی کسٹم حکام کا لندن میں پی آئی اے کے جہاز پر چھاپہ، عملے کی تلاشی، 7کریو ممبران کو پاس رکھ کر 2گھنٹے بعد جہاز کو اڑان کی اجازت
June 8, 2015
لاہور (92نیوز) لندن میں برطانوی کسٹم حکام نے لندن سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پر چھاپہ مار کر پائلٹس اور دیگر فضائی عملے کو روک لیا، 2 گھنٹے تک سامان کی تلاشی لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن ایئرپورٹ پر پاکستان واپسی سے قبل پی آئی اے کی پرواز پی کے 7881پر برطانوی کسٹم حکام نے چھاپہ مارا اور جہاز کے پائلٹس اور دیگر فضائی عملے کو روک لیا گیا۔ پائلٹس سمیت تمام عملے کا سامان جہاز سے ا تار کر چیک کیا۔ تلاشی کا یہ عمل دو گھنٹے تک جاری رہا۔ بعدازاں برطانوی کسٹم حکام کی جانب سے سات کریو ممبران کو لندن ایئرپور ٹ پر ہی روک لیا گیا جبکہ پائلٹس اور عملے کے باقی سات ارکان کو چھوڑ دیا گیا۔ پی کے 7881 کی پرواز بین الاقوامی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف سات کریو ممبران کے ساتھ پاکستان واپس آئی۔ عملے کو حراست میں لینے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔ واضح رہے کہ موبائل فونز اور قیمتی اشیاءلانے پر کریو کیخلاف کئی مرتبہ پاکستانی کسٹم حکام بھی کاررروائی کر چکے ہیں۔ برطانوی کسٹم حکام نے چند روز قبل ہی پی آئی اے کو سخت واچ لسٹ پر ڈال کر نوٹس جاری کیا تھا۔ پی آئی اے کے پا ئلٹس اور دیگر عملے کیخلاف کئی مرتبہ پاکستانی کسٹم حکام بھی کاررروائی کر چکے ہیں۔