Friday, May 3, 2024

برطانوی ڈرائیورلوئس ہملٹن نے تیسری بار برٹش گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا، رواں سیزن میں پانچیوں کامیابی

برطانوی ڈرائیورلوئس ہملٹن نے تیسری بار برٹش گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا، رواں سیزن میں پانچیوں کامیابی
July 6, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) فارمولہ ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن نے تیسری بار برٹش گراں پری ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والےلوئیس ہملٹن نے مسلسل دوسری بار جبکہ مجموعی طو پر تیسری بار برٹش گراں پری ریس جیت لی ہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ اکتیس منٹ اور ستائیس اعشاریہ سات نو دو سیکنڈز میں طے کیا۔ رواں سیزن میں ہملٹن کی یہ پانچویں کامیابی ہے جبکہ گزشتہ روز وہ ٹاپ پول پوزیشن حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ چیمپئن شپ میں اُن کے مرکزی حریف اور ٹیم کے رکن نیکو روزبرگ نے دس اعشاریہ نو پانچ چھے سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈرائیور چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ہملٹن کو روزبرگ پر اب سترہ پوائنٹس کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔