Sunday, September 8, 2024

برطانوی ڈرائیور نے فارمولا ون ریس کا ٹائٹل جیت لیا

برطانوی ڈرائیور نے فارمولا ون ریس کا ٹائٹل جیت لیا
September 18, 2017

سنگاپور (92 نیوز) برطانوی ڈرائیور لیوس ہمیلٹن نے سنگاپور گراں پری فارمولا ون ریس کا ٹائٹل جیت لیا۔ کیمی ریکنن اور میکس ویرسٹاپن حادثے کا شکار ہو کر ریس سے دستبردار ہو گئے۔

سنگاپور میں فارمولان ون ریس کا میدان سجا تو فتح کے لیے ڈرائیورز نے جان لڑا دی۔

جرمنی کے میکس اور فن لینڈ کے کیمی ریکنن حادثے کا شکار ہو کر ریس سے باہر ہو گئے۔

لیوس ہمیلٹن نے مہارت کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔

برطانوی ڈرائیور کو فارمولا ون چیمپئن شپ میں 28 پوائنٹس کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی۔

آسٹریلیا کے ڈینئل ریکارڈو چار سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔