Thursday, April 25, 2024

برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمارقرار دینے سے ہچکچا رہے ‏ہیں، فواد چودھری

برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کو شدید بیمارقرار دینے سے ہچکچا رہے ‏ہیں، فواد چودھری
February 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنی ہی پنجاب حکومت پرسوال اٹھا ‏دیے، کہتے ہیں برطانوی ڈاکٹر نواز شریف کوشدید بیمارقراردینے سے ہچکچا رہے ‏ہیں، اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جومیڈیکل ٹیسٹ کروائے وہ ‏مشکوک تھے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1232155901219557376?s=20 سوشل میڈیا پراپنے ٹوئٹرپیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آخر نواز شریف کی ‏میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں؟ بظاہراس کی ایک ہی وجہ ‏ہے کہ برطانیہ میں ہونیوالے ٹیسٹ پاکستان میں ہونیوالے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ‏ہیں۔ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہیے۔ کمیٹی محکمہ ‏صحت، لیبارٹری اورڈاکٹرصاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا ‏جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1232168508370362369?s=20 انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں یوٹیلیٹی اسٹور ‏کھولنے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہر وقت تنقید کے موڈ میں رہنا ‏صحت کیلئے اچھا نہیں، یوٹیلیٹی سٹور پیپلز پارٹی کے دور سے پارلیمنٹ لاجز میں ‏موجود ہے۔ کہتے ہیں کہ سہولت سے لاجز کے ملازمین، ڈرائیورز، سیکرٹریٹ ملازمین ‏اور دیگر کم آمدنی والے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، ملازمین کی سہولت کی وجہ سے ‏یوٹیلیٹی اسٹور کوبند نہیں کیا۔