Sunday, September 8, 2024

برطانوی پوپ بینڈ رولنگ سٹون کی کیوبا میں شاندار پرفارمنس‘ 5لاکھ افراد کی شرکت

برطانوی پوپ بینڈ رولنگ سٹون کی کیوبا میں شاندار پرفارمنس‘ 5لاکھ افراد کی شرکت
March 26, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی پوپ بینڈ رولنگ سٹون نے کیوبا سے پابندیاں اٹھنے کے بعد اپنے پہلے ہی شو میں شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ کنسرٹ میں موسیقی کے چاہنے والے پانچ لاکھ افرادنے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پاپ بینڈ نے کیوباسے امریکی پابندیاں اٹھنے کے بعداپنے پہلے ہی شومیں دھوم مچا دی۔ دارالحکومت ہوانا میں سجے اس کنسرٹ میں پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے کنسرٹ میں برطانوی بینڈ نے اپنی آواز کا خوب جادو جگایا۔ راک بینڈ کی یادگار پرفارمنس پر حاضرین جھوم اٹھے جبکہ برطانوی بینڈ کی کیوبامیں پہلی پرفارمنس ہے۔ لاطینی امریکہ کے دورے پر آئے پوپ بینڈ رولنگ اسٹون کا کیوبا میں آخری اسٹاپ تھا۔ اس سے پہلے وہ چلی، ارجنٹینا، برازیل، میکسیکو اور یوراگوئے میں پرفارم کر چکے ہیں۔