Saturday, April 20, 2024

برطانوی پولیس کی تیسرے روز بھی تفتیش جاری !!! تحقیقات کا دائرہ وسیع، ملزم معظم سے دوبارہ ملاقات کریگی

برطانوی پولیس کی تیسرے روز بھی تفتیش جاری !!! تحقیقات کا دائرہ وسیع، ملزم معظم سے دوبارہ ملاقات کریگی
June 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش تیسرے روز بھی جاری رکھی جبکہ پاکستان نے بھی تفصیلات برطانوی پولیس کے حوالے کر دیں۔ ٹیم دوبارہ ملزم معظم علی سے تحقیقات کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کرنے والی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے ایف آئی اے اور پاکستانی تحقیقاتی اداروں کے حکام کی اہم ملاقات ہوئی جس میں برطانوی پولیس کو ملزموں سے متعلق ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کو ملزموں سے اب تک ہونے والی تفتیش کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں جس میں ملزم معظم علی ،خالد شمیم اور محسن علی کا اعترافی بیان اور کیس سے متعلق اہم انکشافات شامل ہیں۔ برطانوی پولیس کو تفتیش میں معاونت فراہم کرنے کےلئے ایف آئی اے کے اسلام آباد زونل ڈائریکٹر اور انچارج کاو¿نٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انعام غنی کو ٹاسک دیئے گئے ہیں جن کی برطانوی پولیس کی ٹیم سے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ برطانوی پولیس نے تحقیقات میں پاکستانی اداروں کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی پولیس نے ملزموں کے انکشافات کی روشنی میں اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔