Thursday, April 25, 2024

برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد نوجوان کو فائرنگ سے قتل کردیا

برطانوی پولیس نے پاکستانی نژاد نوجوان کو فائرنگ سے قتل کردیا
January 4, 2017

لندن(92نیوز)برطانیہ میں پولیس نے ایک شخص  کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد یاسر یعقوب کی گاڑی سے اسلحہ ملا ہےجبکہ اہلخانہ نے الزامات کو مسترد کرکے اسے قتل قرار دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہڈرز فیلڈ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی  ، گاڑی نہ رکنےپر فائرنگ کی گئی جس پر اس میں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ شخص پاکستانی نژاد یاسر یعقوب تھا جس کی گاڑی سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ یاسر یعقوب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو موٹروے کے جنکشن پر پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔برطانوی انڈیپینڈینٹ پولیس کمپلینٹ کمیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یاسر 2010 میں قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا اور وہ منشیات کا کاروبار بھی کرتا تھا۔