Friday, March 29, 2024

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیزگروپ کی رپورٹ ‏جاری

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیزگروپ کی رپورٹ ‏جاری
October 31, 2018
لندن ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم  سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے  ۔ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے ‏کہ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد  کارروائیاں کرنے والے افراد کو مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر سے فورسز کی تعیناتی کوفورا ختم کرے۔ دوسری جانب    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی ہے ، ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے ایک گھرکوبھی تباہ کردیا۔