Thursday, March 28, 2024

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل میں ترامیم کو مسترد کر دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل میں ترامیم کو مسترد کر دیا
January 30, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل  میں ترامیم پر رائے شماری کے دوران  5 ترامیم  مسترد جبکہ  2  منظور کر لی گئیں ۔ نوڈیل بریگزٹ روکنے اورکسٹم یونین کے قیام کی ترمیم بھی مسترد کر دی گئی ۔ چھٹی ترمیم میں یورپی یونین کو بغیرکسی ڈیل کے چھوڑنے کی تجویز جبکہ  ساتویں  ترمیم میں بیک اسٹاپ کامتبادل پیش کرنے کی تجویزتھی۔ برطانوی پارلیمنٹ نے اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن سمیت سینئر ارکان  پارلیمنٹ گریو،کوپراورریو کی ترامیم مسترد کردیں ۔ کسٹم یونین کے قیام، آرٹیکل 50 میں توسیع، اسکاٹ لینڈ کو یورپی یونین میں رکھنے اور بریگزٹ میں تاخیر کی ترمیم پارلیمنٹ میں مسترد کردیں گئیں۔ یورپی یونین کو بغیرکسی ڈیل کے چھوڑنے کی تجویز اور  بیک اسٹاپ کا متبادل پیش کرنے کی تجویز کو قبول کر لیا گیا۔ ووٹنگ کے بعدبرطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا کہنا تھا کہ واضح ہوگیا ڈیل کےساتھ یورپی یونین سے علیحدگی کاراستہ موجودہے۔آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈکے درمیان بارڈرقوانین میں نرمی کی اجازت ہوگی۔ ٹریزامے کا کہنا تھا کہ  بریگزٹ پر یورپ کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہونے چاہیں ۔  دوسری جانب اپوزیشن رہنما جریمی کوربن کا کہنا تھا کہ وہ  بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے  تیار ہیں۔ ادھر یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ بریگزٹ معاہدےپردوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ،  آئرلینڈ بیک اسٹاپ بریگزٹ معاہدے کا حصہ ہے، اس معاہدے کو مذاکرات کے لئے دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔