Saturday, April 20, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں پھر مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی گونج

برطانوی پارلیمنٹ میں پھر مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی گونج
February 5, 2020
لندن (92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی گونج سنائی دی۔ ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی بھرپور مذمت کی۔ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ برطانوی پارلیمنٹ میں جا پہنچا۔ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں کشمیر کی صورت حال پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، اور پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری کمیونٹی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ ہائی کمشنرنفیس زکریا نے حاضرین کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی اور جنت نظیر وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سے آگاہ کیا۔ ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان بھارتی اقدامات سے خطے کو درپیش خطرات پر پہلے ہی دنیا کو متنبہ کر چکے ہیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خاں نے بھی خطاب کیا۔۔۔ مسعود خاں نے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔۔۔اور عالمی برادری سے بھارت کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔