Monday, September 16, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد خاتون رکن اسمبلی کو دوران تقریر نازیبا جملوں کاسامنا

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد خاتون رکن اسمبلی کو دوران تقریر نازیبا جملوں کاسامنا
January 31, 2017
لندن(92نیوز)برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد خاتون رکن کی تقریرکے دوران حکومتی  ممبرنےنازیبا جملے کہے جس پر اپوزیشن رکن تسمینہ احمد شیخ  ساتھی پارلیمنٹرین پر برس پڑیں۔ تفصیلات کےمطابق یوں لگتا ہے کہ جمہوریت کی ماں سمجھی جانے والی برطانوی پارلیمنٹ کا ماحول بھی  نسل پرستانہ ہوتا جارہا ہے جس کا حالیہ شکارسکاٹ لینڈ سے منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ تسمینہ احمد شیخ ہوئیں ۔ اپوزیشن  ٹوری پارٹی سے تعلق رکھنے والی تسمینہ شیخ نے برطانوی وزیر خارجہ  بورس جانسن کی تقریر کے دوران کوئی نکتہ اعتراض بلند کرنا چاہا تو حکمران جماعت کے رکن  سر نکولس سومزبورس جانسن کے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نےنہ صرف تسمینہ پر نازیبا جملے کسنے شروع کردئیے بلکہ منہ سے جانوروں کی آوازیں نکال کر تسمینہ کو تقریر نہیں کرنے دی۔ تسمینہ احمد شیخ کے اعتراض پر سپیکر جان بارسو نے سر نکولس کے قابل اعتراض جملوں کو  کارروائی سے حذف کردیا جبکہ سپیکر کے کہنے پر سر نکولس نے تسمینہ سے معافی مانگ لی دوسری جانب تسمینہ کاکہنا تھا کہ سر نکولس کا رویہ غیر جمہوری تھا انہیں پارلیمنٹ میں خواتین کا احترام ملحوظ   رکھنا چاہیے۔