Tuesday, April 23, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے سیاحتی مقامات پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے سیاحتی مقامات پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش
June 20, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ پاکستان کےسیاحتی مقامات پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی  جس میں  پاکستان کا خوبصورت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ پاک سرزمین کا  ہر نظارہ قابل دید ہے  ، سوہنی دھرتی  کا چپہ چپہ ایسا ہے کہ دیکھنے والوں کو  اپنے سحر میں جکڑ لے۔ پاکستان کے خوبصورت مقامات پر بنائی گئی دستاویزی فلم برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں دکھائی گئی ۔ فلم میکرز کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے دنیا بھر سے معروف ولاگرز  کو پاکستان کا دورہ کرایا گیا تھا ۔ لندن میں موجود پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے دستاویزی فلم کی نمائش کی تقریب میں شرکت کی  ، شرکا کا کہنا تھا  فلم میں دکھائے گئے خوبصورت مناظر ہی اصل پاکستان ہیں ۔ فلم میکرز کا کہنا تھا  کہ فلم اور ولاگرز کو پاکستان کے تفریحی مقامات دکھانے کا مقصد پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانا اور پاکستان کے بارے مثبت سوچ پیدا کرنا ہے۔