Wednesday, April 24, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ 15 جنوری کوہوگی

برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ 15 جنوری کوہوگی
January 8, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم ٹریزامے کی بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ 15 جنوری کو ہوگی۔ برطانوی میڈیانے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  بریگزٹ پر ووٹنگ کیلئے 15 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ڈیل پر رائے شماری گزشتہ سال دسمبر میں  ہونا تھی جسے وزیر اعظم ٹریزا مے نے شکست کے پیش نظر ملتوی کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر  پارلیمنٹ میں یہ ڈیل مسترد کردی گئی توبرطانیہ  گمنام راہوں پر نکل پڑے گا۔