Friday, April 26, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کا معاملہ اٹھائے جانے پر مودی حکومت تلملا اٹھی

برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کا معاملہ اٹھائے جانے پر مودی حکومت تلملا اٹھی
March 10, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کا معاملہ اٹھائے جانے پر مودی حکومت تلملا اٹھی، برطانوی ہائی کمشنر کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات بلا جواز اور احتجاجی کسانوں کی حمایت کے مترادف ہیں، بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بھارت کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں پیر کے روز بھارتی کسانوں کے معاملے پر بحث کی گئی، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کسانوں کے احتجاج پر مودی حکومت کے رد عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

برطانوی سیاسی رہنماؤں نے مودی حکومت کی جا نب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔