Thursday, March 28, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ میں توسیع کیلئے قرارداد آج پیش کی جائیگی

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ میں توسیع کیلئے قرارداد آج پیش کی جائیگی
September 3, 2019
لندن ( 92 نیوز)  برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ میں توسیع کیلئے قرارداد آج پیش کی جائیگی ۔قرارداد کامیاب ہونے اور پارٹی حمایت نہ ملنے پر  حکومت چودہ اکتوبر کو قبل ازوقت انتخابات کا اعلان  کردے گی۔ برطانیہ کی سیاست میں ایک اور اہم موڑ  آگیا ،  اپوزیشن اور باغی حکومتی ارکان  پارلیمنٹ کی جانب سے  بریگزٹ میں توسیع کیلئے قرارداد آج پیش کی جائے گی ۔اس قرارداد میں  بورس جانسن کو بریگزٹ کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کیلئے  یورپی یونین سے رجوع کرنے کیلئے مجبور کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اگر قرارداد کامیاب ہوتی ہے تو بدھ کو حکومت کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی قرارداد پیش کی جائے گی ۔دوسری جانب وزیر اعظم بورس جانسن نے  دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ  بریگزٹ میں مزید  تاخیر کیلئے برسلز سے  درخواست نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کیساتھ ڈیل طے کیے جانے کے امکانات پہلے سے زیادہ ہیں ،  اگر توسیع کی قرارداد منظور ہوئی تو اس سے  مذاکرات کیلئے  برطانیہ کی پوزیشن کمزور ہوجائے گی۔ بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ممبران پارلیمنٹ بریگزٹ میں تعطل پیدا نہ کریں،وہ نہیں چاہتے  ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوں۔