Tuesday, May 21, 2024

برطانوی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے وزیراعظم بورس جانسن کو جھاڑ پلا دی

برطانوی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے وزیراعظم بورس جانسن کو جھاڑ پلا دی
November 17, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے وزیراعظم بورس جانسن کو جھاڑ پلا دی۔

دارالعوام کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے خطاب پر رد عمل دینے کی کوشش پر اسپیکر لنڈسے نے وزیراعظم بورس جانسن خاموش کرادیا۔

اسپیکر لنڈسے نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ملک کے وزیراعظم ہوں گے لیکن وہ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، بیٹھ جائیں۔