Friday, April 26, 2024

برطانوی پائونڈ ڈالر کے مقابلے میں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

برطانوی پائونڈ ڈالر کے مقابلے میں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا
January 17, 2017

ٹوکیو (ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی واقع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار ہے جس کے نتیجے میں برطانوی پائونڈ ڈالر کے مقابلے میں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ انویسٹرز برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے معیشت کی بحالی سے متعلقہ اعلان کے منتظر ہیں اس لیے سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم آنے والے دنوں میں یورپی یونین سے مکمل اخراج کیلئے بارہ نکاتی ترجیحاتی ایجنڈے پر بات چیت کا آغاز کریں گی۔