Sunday, May 5, 2024

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کم سیئرسے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کم سیئرسے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
April 12, 2015
ڈنبلین(92نیوز)برطانوی ٹینس اسٹاراینڈی مرے اپنی دوست کم سیئرزکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب سکاٹ لینڈمیں ہوئی ورلڈ نمبر تھری ستائیس سالہ اینڈی مرے کی شادی کی تقریب  آبائی شہر ڈنبلین میں  ہوئی ۔ نوبیاہتاجوڑاجب  گرجاگھرسے باہرآیاتوکافی خوش تھا اس موقع پر دوست احباب نے ان پر پھولوں  کی پتیاں نچھاورکی۔ اینڈی نے شادی  پر سوٹ پہن رکھا تھا  جبکہ  ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا ۔ اس موقع پر شہر کو بھی سجایا گیا تھانوسال کی دوستی کے بعدمرے اور سیئرزکی گزشتہ سال نومبر میں منگنی  ہوئی  تھی۔