Saturday, April 20, 2024

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع وزارت خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن حکام نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب قطر سے نورخان ایئر بیس اسلام آباد پہنچے۔ برطانوی وزیر خارجہ کل وزرات خارجہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات، مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ دونوں ممالک افغان صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا طورخم سرحد کا بھی دورہ کریں گے۔ ڈومنینک راب وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔