Friday, March 29, 2024

برطانوی وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش

برطانوی وزیراعظم کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش
December 18, 2018
لندن ( 92 نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کیخلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ۔  تحریک عدم اعتماد  اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن نے پیش  کی، جیریمی کوربن کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی جانب سےبریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ آئندہ ماہ تک موخر کرنے کی مذمت کرتےہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر رائے شماری جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہوگی ، اپوزیشن  رہنما جیریمی کوربن نے ووٹنگ موخر کرنے پر وزیر اعظم ٹریزا مے کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ  معاہدے پر ووٹنگ  گیارہ  دسمبر کو ہونا تھی تاہم  وزیر اعظم ٹریزا مے نے ناکامی کے خدشے پر اسے موخر کردیا تھا۔ معاہدے پر  بحث کا آغاز سات جنوری سے ہوگا جبکہ ایک ہفتے بعد اس پر ووٹنگ ہوگی ۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے  ٹریزا مے کیخلاف  تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے ، کوربن نے حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا  کہ جنوری میں بریگزٹ  ڈیل پر رائے شماری ناقبل قبول ہے ۔ رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور اس کا مقصد ٹریزا مے پر دباؤ بڑھانا ہے ۔