Saturday, May 4, 2024

برطانوی وزیراعظم کی سابق اہلیہ کے اباؤا جداد پاکستانی نکلے

برطانوی وزیراعظم کی سابق اہلیہ کے اباؤا جداد پاکستانی نکلے
July 28, 2019
سرگودھا( 92 نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی سابقہ اہلیہ مرینہ ویلر کےآباؤ اجدادکاتعلق شہر سرگودھا سے تھا جو برصغیر کی تقسیم کے بعد برطانیہ چلےگئے،اپنےآباؤ اجدادکے حوالے سے یادداشتیں جمع کرنےکیلئےمرینہ نےفروری میں سرگودھاکادورہ بھی کیاتھا۔ مرینہ ویلرکی پیدائش برطانیہ میں ہوئی مگران کی والدہ دیپ کورکی جائے پیدائش سرگودھاہی ہے،اپنی والدہ کی خواہش پرمرینہ نےگزشتہ سال مارچ اوررواں برس فروری میں سرگودھاکادورہ کیا ،  فروری کے دورے میں پاکستانی مصنف فرخ سہیل گوئندی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ مرینہ کےنانا ڈاکٹر ہربن سنگھ کا گاؤں ماضی میں ہنڈے والی کہلاتا تھا تاہم اب اسے شاہین آباد کے نام سےجاناجاتاہے، مرینہ نے سرگودھا یونیورسٹی میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ میں ایک نشست بھی رکھی تھی۔