Monday, September 16, 2024

برطانوی وزیراعظم کو یورپی یونین سے علیحدگی کا مکمل اختیار مل گیا

برطانوی وزیراعظم کو یورپی یونین سے علیحدگی کا مکمل اختیار مل گیا
February 9, 2017

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا ایک اور مرحلہ طے ہو گیا۔ برطانوی دارالعوام نے وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا اختیار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ یورپی یونین سے باہر نکلنے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یورپی یونین کے قانون کے آرٹیکل پچاس پر عمل کرنے کیلئے برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز میں رائے شماری ہوئی جس میں اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کیلئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو فیصلہ لینے کا اختیار دے دیا۔

اس موقع پر بریگزٹ کے حق میں چار سو چورانوے جبکہ مخالفت میں ایک سو بائیس ووٹ پڑے۔ دارالعوام کے فیصلے کے بعد اب معاملہ برطانوی دارالامرا میں لے جایا جائیگا جہاں اسی مہینے کے اندر ہی بریگزٹ کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی۔