Tuesday, April 23, 2024

برطانوی وزیراعظم کا لاک ڈاون پابندیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا لاک ڈاون پابندیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان
February 23, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں لاک ڈاون کی پابندیاں مرحلہ وارختم ہوں گی۔ وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں اپنا لائحہ عمل پیش کردیا۔8 مارچ سے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔ 21 جون سے تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی۔ وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں اپنا لائحہ عمل پیش کردیا۔

وزیراعظم کے مطابق 8 مارچ کو اسکولز کھلیں گے،29 مارچ سے چھ افراد مل سکیں گے جب کہ کھیل کے میدان بھی کھل جائیں گے۔ جہاں دس ہزار افراد جمع ہوسکیں گے۔

بارہ اپریل کوشاپنگ سینٹرز،ہیر ڈریسرز ، میوزیم ، بیوٹی سیلون اورلائبریریاں کھولی جائیں گی۔ سترہ مئی کوسینما،تھیٹرز،اوپن ریسٹورینٹس اور سماجی جگہیں کھولیں جائیں گے۔ 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

وزیراعظم کےمطابق لاک ڈاؤن چار مرحلوں میں ختم کیا جائے گا
ہر مرحلے کے درمیان پانچ ہفتوں کاوقفہ ہوگا۔ اس دوران ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال کاجائزہ لیا جائے گا۔