Friday, June 14, 2024

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اورابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد کے درمیان ملاقات، دولت اسلامیہ کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اورابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد کے درمیان ملاقات، دولت اسلامیہ کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال
July 3, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات لندن کی ڈاؤننگ سٹریٹ میں وزیراعظم کیمرون کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کی شدت پسندی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زید النیہان نے برطانوی وزیراعظم سے تیونس میں حملوں کے دوران تیس برطانوی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔