Tuesday, April 16, 2024

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد انیس ووٹوں سے ناکام

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد انیس ووٹوں سے ناکام
January 17, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد انیس ووٹوں سے ناکام ہو گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم ٹریزامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی۔ بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی حکومت کے پیش کردہ معاہدے کی ناکامی کے بعد ٹریزامے کے خلاف پیش کردہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ حکومت کے خلاف یہ تحریک محض 19 ووٹوں سے ناکام ہوئی ۔ 306 ارکانِ پارلیمان نے اس تحریک کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 325 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اتحادی ڈی یوپی کے 10 اور ایک آزاد رکن نے بھی وزیراعظم کےحق میں ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریزامے جیرمی کوربن سےبریگزٹ پر نئے آپشنز کے حوالے سے مذاکرات کرنا چاہتی ہیں۔ ٹریزامے کو بچانےمیں ڈی یوپی اورکنزر ویٹوپارٹی کے باغی اراکین نے بھی ساتھ دیا۔ دوسری جانب جیریمی کاربن نے ٹریزامے سے مذاکرات کیلئے نوڈیل خارج ازامکان قرار دینےکامطالبہ کر دیا جبکہ لیبر رکن پارلیمنٹ نے جیریمی کاربن کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامناسب شخص قرار دے دیا۔ برطانوی وزیراعظم بریگزٹ معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں گی اور پیر کو دوبارہ بریگزٹ معاہدے پر پارلیمنٹ میں بحث کے لئے تحریک لائیں گئیں۔