Thursday, April 25, 2024

برطانوی وزیراعظم بورس جانس دورہ پاکستان کی منسوخی پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برہم

برطانوی وزیراعظم بورس جانس دورہ پاکستان کی منسوخی پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برہم
September 23, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانس انگلش کرکٹ بورڈ پر برہم ہو گئے۔

بورس جانسن نے کہا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے۔ انگلش کرکٹ بورڈ پر فیصلہ واپس لینے کیلئے برطانوی حکومت نے دباؤ بڑھا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور دفترخارجہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ بورڈ نے متعلقہ وزارتوں سے بھی دورے کی منظوری لی تھی، بعد میں یکطرفہ فیصلہ کرکے دورہ منسوخ کردیا۔ بعض وزرا بھی حکومتی احکامات نظر انداز کرنے پر بورڈ پر برہم ہیں۔ اخبار کے مطابق بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنربھی کہہ چکے ہیں کہ دورے کی منسوخی میں ہماری حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں،ہم نے بھی کوئی ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی تھی۔