Friday, March 29, 2024

برطانوی وزیر ورک اینڈ پنشن امبر رڈ کابینہ اور ٹوری پارٹی سے مستعفی

برطانوی وزیر ورک اینڈ پنشن امبر رڈ کابینہ اور ٹوری پارٹی سے مستعفی
September 8, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانیہ کی ورک اینڈ پینشن منسٹر امبر رُد کابینہ اور ٹوری پارٹی سے مستعفی ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امبر رُد  نے استعفیٰ وزیر اعظم بورس جانسن کے 21 ارکان پارلیمنٹ کو  پارٹی سے فارغ کرنے کے فیصلے پر دیا۔ امبر رُد نے کہا کہ ممبران کو اس طرح پارٹی سے نکالنا شائستگی اور ڈیموکریسی پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتدال پسند کنزرویٹوز کو فارغ کرنے پرحکومت کے ساتھ کھڑی نہیں رہ سکتیں۔ ایمبرروڈ نے مزید کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ ڈیل کے ساتھ یورپی یونین چھوڑنا حکومت کا مقصد ہے۔