Sunday, May 12, 2024

برطانوی وزیر مملکت خارجہ و ترقیاتی امور لارڈ طارق احمد 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

برطانوی وزیر مملکت خارجہ و ترقیاتی امور لارڈ طارق احمد 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی وزیر مملکت خارجہ و ترقیاتی امور لارڈ طارق احمد 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ و ترقیاتی امور لارڈ طارق احمد وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقاتیں کریں گے۔ پنجاب کے گورنر اور وزیر اعلی، پارلیمانی رہنماؤں، سول سوسائٹی ارکان سے بھی ملیں گے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور موسمیاتی تبدیلی، کورونا وباء کی روک تھام پر بات کریں گے۔ اقلیتی امور، بچیوں کی تعلیم اور تجارتی تعاون پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ کورونا وباء پھوٹنے کے بعد کسی بھی برطانوی وزیر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ امور لارڈ طارق احمد نے اسلام آباد آمد پر ٹویٹ میں کہا "سلام پاکستان"۔ اب دورہ پاکستان شروع کرنے کا متمنی ہوں، پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے خصوصی عوامی رشتے ہیں۔ دیکھیں گے کہ جاری اصلاحات سے زمینی حقائق پر کتنا اثر پڑا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا لارڈ طارق کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ میں اُنہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا وہ سر زمین جہاں پاک، برطانیہ مضبوط دوستی پر بے حد فخر ہے۔