Sunday, September 8, 2024

برطانوی وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات!!! دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

برطانوی وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات!!! دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا
August 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ برطانوی وزیر دفاع نے یاد گار شہداءپر پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کےلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں پاک برطانیہ دفاعی تعاون اور فوجیوں کی ٹریننگ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس سے قبل برطانوی وزیر دفاع کا جی ایچ کیو پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مائیکل فولن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔