Saturday, May 18, 2024

برطانوی وزیر اعظم پر خود کش حملے کی سازش نا کام

برطانوی وزیر اعظم پر خود کش حملے کی سازش نا کام
December 6, 2017

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے پر خود کش حملے کی سازش نا کام بنا دی گئی۔ برطانوی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ دو خود کش حملہ آوروں نے وزیر اعظم کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں 9 بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کو نا کام بنایا ہے۔ ان حملوں میں ایک منصوبہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو قتل کرنے کا بھی تھا۔
برطانوی میڈیا نے کہا کہ یہ سازش اسکاٹ لینڈ یارڈ، ویسٹ مڈ لینڈز پولیس اورایم آئی فائیو نے نا کام بنائی۔
اس سازش میں شریک 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ایک شخص کے قبضے سے 2 گھریلو ساختہ بم بھی بر آمد ہوئے۔ دہشتگرد وزیر اعظم کی رہائشگاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے قریب بم نصب کرنا چاہتے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 4 سال میں دہشت گردی کی 22 سازشیں نا کام بنائی جا چکی ہیں۔ میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مانچسٹرایرینا حملے کے ماسٹر مائنڈ سلمان عبیدی سے متعلق خفیہ ایجنسیاں مہینوں پہلے سے آگاہ تھیں۔