Friday, May 17, 2024

برطانوی وزیر اعظم نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کردیا

برطانوی وزیر اعظم نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کردیا
January 22, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم نے بریگزٹ پر دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ مسترد کردیا۔ اپنے خلاف تھریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے نے پارلیمنٹ میں پر اعتماد خطاب کیا جس میں انہوں نے دوٹوک اندازمیں بریگزٹ  پر دوسرے ریفرنڈ م کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ٹریزامے کا کہنا تھا کہ  مختلف ایشوز پر اپنے اتحادیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے ،  ٹریزا مے نے  برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کیلئے پینسٹھ پاؤنڈ کی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ میں پر اعتماد خطاب کے دوران   وزیر اعظم نے آئرش بیک اسٹاپ پرڈی یو پی اوردیگرجماعتوں کےتحفظات دور کرنے  اور  بریگزٹ ریفرنڈم کے نتیجہ کو عملی جامہ پہنانے کا عزم ظاہر کیا۔ ٹریزا مے نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے کے خواہش مند یورپی شہریوں  پر عائد 65پاؤنڈ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا، اس اسکیم کا اطلاق 30 مارچ سے ہوگا تاہم رواں ہفتے اسکا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوجائے گا۔ فیس معافی کے درخواست گزارکو برطانیہ میں 5برس کا قیام ظاہر کرنا ہوگا ، درخواست منظورہونےپر یورپی شہری تعلیم  اورصحت کی سہولیات کاحقدارہوگا۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ  ادا شدہ فیس لوگوں کو واپس کردی جائے گی ،فیصلے سے برطانیہ میں مقیم تقریباً 30لاکھ یورپی شہری  مستفید ہوں گے ۔ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن  نے  فیصلے کا خیر مقدم  کیا ہے ۔