Saturday, May 18, 2024

برطانوی وزیر اعظم سے بریگزٹ کا اختیار چھین لیا گیا

برطانوی وزیر اعظم سے بریگزٹ کا اختیار چھین لیا گیا
March 26, 2019

لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ پربرطانوی پارلیمنٹ میں دواہم قراردادوں اورایک تحریک پر ووٹنگ ہوئی جس کے تحت ارکان نے برطانوی وزیر اعظم  سےبریگزٹ کا اختیار چھین لیا۔

پارلیمان میں لٹون ترمیمی بل ، بیکٹ ترمیمی بل اور ایک تحریک پر ووٹنگ کی گئی تھی۔

لٹون بل کےحق میں 329جبکہ مخالفت 302ووٹ ڈالے گئے  ، بل کےتحت بریگزٹ پر اب برطانوی وزیر اعظم  کانہیں بلکہ پارلیمنٹ کااختیار ہوگا۔اب بریگزٹ کیلئے متبادل منصوبے بھی پیش کئے جاسکیں گے۔

بیکٹ ترمیمی بل میں نوڈیل بریگزٹ روکنےکیلئےمزیدوقت مانگنےکی تجویزدی گئی جومستردہوئی۔

تیسری ووٹنگ تحریک پر ہوئی جس میں ارکان اسمبلی نےہاؤس آف کامنز کےمعاملات ایوان کوسونپ دیے ۔

دوسری جانب بریگزٹ پر اختلافات کےباعث وزراکےاستعفوں کی لائن لگ گئی ، جونیئروزیرتجارت رچرڈ ہیرنگٹن،جونیئروزیرخارجہ الیسٹر برٹاور ، جونیئر وزیر صحت اسٹیوبرائن مستعفی ہوگئے۔