Saturday, April 20, 2024

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
December 20, 2017

لندن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
امریکی صدر کی جانب سے متنازعہ ٹویٹس کے بعد اب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس دوران دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان کرسمس مبارکباد کے تبادلے کے بعد بیت المقدس معاملے پر بحث ہوئی۔
تھریسامے نے ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا جبکہ دونوں رہنماؤں میں خطے میں امن کیلئے نئی تجاویز پر اتفاق بھی کیا گیا۔
دوسری جانب وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مشرق وسطیٰ میں امن کے علاوہ بیت المقدس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔