Saturday, May 11, 2024

برطانوی وائرس کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ بنا، اسد عمر

برطانوی وائرس کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ بنا، اسد عمر
March 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کوروناوبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھتا چلا جا رہا ہے، برطانوی وائرس کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ بنا۔

ہفتہ کے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں برطانوی وائرس زیادہ پھیل گیا ہے۔ بروقت اقدامات نہ کیے تو زیادہ بندشیں کرنا پڑسکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کورونا کی تیسری لہر میں کتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ پورے خطے میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ نظر آرہا ہے۔

اسد عمر بولے کہ کل 2 ہزار 842 تشویشناک مریض اسپتالوں میں موجود تھے۔ انتظامیہ نے بہت زبردست کردار ادا کیا ہے، یہ وقت قوم کی قیادت کرنے کا ہے،وبا کو پھیلنے سے روکنے کا ہے۔