Saturday, April 27, 2024

‏80لاکھ پاؤنڈسے زائد کی جائیداد ،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی کو گرفتار ‏کرلیا

‏80لاکھ پاؤنڈسے زائد کی جائیداد ،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستانی کو گرفتار ‏کرلیا
September 18, 2018
لندن ( 92 نیوز) برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 80لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی جائیداد کی موجودگی پر پاکستانی شخص کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے 80لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی جائیداد  کی موجودگی پر پاکستانی سیاستدان  کو گرفتار کیا، پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو چھوڑ دیاگیا۔ پاکستانی سیاسی شخص کی عمر 40 سال جبکہ ان کی بیوی کی عمر 30 سال ہے،نیب اور ایف آئی اے کی مدد سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی گئیں ۔ دوسری جانب  گرفتار شخص کے بارے میں  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے  کہاکہ یہ شخص پاکستان میں پبلک آفس ہولڈر تھا ، برطانوی ایجنسی  کے ساتھ 7 روز سے کام جاری تھا ، گرفتار شخص سے دو کروڑ کی دو گاڑیاں برآمد ہوئیں ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ گرفتار شخص کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم فائل کریں گے ،، کرپشن کا پیسہ ہنڈی کے ذریعے پہلے دبئی منتقل کیا گیا ، گرفتار شخص نے قانون توڑا اور منی لانڈرنگ کی ، تفتیش مکمل ہونے تک شناخت ظاہر نہیں کر سکتے ۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق قوانین بہت کمزور ہیں ، آج کی کارروائی پاکستان اور برطانیہ میں معاہدے کی توثیق ہے ، کارروائی کے حوالے سے بہت جلد تفصیلات فراہم کریں گے ۔