Tuesday, April 23, 2024

برطانوی ملکہ کی نیٹو رہنماؤں کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں استقبالیہ ‏

برطانوی ملکہ کی نیٹو رہنماؤں کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں استقبالیہ ‏
December 4, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے نیٹو رہنماؤں کو بکنگھم پیلس میں استقبالیہ دیا ،  نیٹو رہنماؤں کی آمد پرسیکڑوں لوگوں نے ٹرمپ اور نیٹو کیخلاف احتجاج بھی کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام نیٹو ممالک کے رہنماؤں نے برطانوی ملکہ کی جانب سے بکنگھم پیلس میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ پرنس چارلس اور ان کی بیوی کامیلا نے ملکہ کے ساتھ مہمانوں کو بکنگھم پیلس میں خوش آمدید کہا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ بھرپورسکیورٹی میں پیلس پہنچے ،   بکنگھم پیلس کے باہر سیکڑوں مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو کے خلاف احتجاج کیا۔ کچھ لوگوں نے ٹرمپ کی حمایت میں بھی مظاہرہ کیا اور انہوں نے میک امریکا گریٹ اگین سلوگن والی کیپس بھی پہن رکھیں تھیں۔