برطانوی ملکہ الزبتھ داعش کے نشانے پر آ گئی‘ آئندہ ماہ سالگرہ پر حملے کا خطرہ
لندن (ویب ڈیسک) لندن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک روولی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ہونے والی ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریبات پر داعش کی جانب سے حملہ کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ انچارج مارک روولی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق داعش اپریل‘ مئی اور جون میں ہونے والی ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر حملہ کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پیرا ملٹری فورسز کی طرح ٹریننگ حاصل کررہے ہیں اور اس بار برطانیہ میں ان کے بڑے اہداف ہیں۔