Sunday, September 8, 2024

برطانوی مرد نے ورلڈ ڈیڈلفٹ چیمپئن شپ میں 500 کلو وزن اٹھا کر ریکارڈ بنا دیا

برطانوی مرد نے ورلڈ ڈیڈلفٹ چیمپئن شپ میں 500 کلو وزن اٹھا کر ریکارڈ بنا دیا
July 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) دوسو نہیں‘ تین سو نہیں‘ چارسو بھی نہیں پورے پانچ سو کلو۔ جی ہاں برطانیہ کے طاقتور شخص نے پانچ سو کلوگرام وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ویٹ لفٹر نے پانچ سو کلوگرام وزن اٹھا کر دنیا کے طاقتور ترین آدمی ہونے کا لقب حاصل کر لیا۔ ایڈی ہال دنیا کا پہلا آدمی ہے جس نے پانچ سو کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈ ڈیڈلفٹ چیمپئن شپ میں انجام دیا۔ ایڈی کا کہنا ہے وزن اٹھاتے وقت اس نے موت کو نہایت قریب سے دیکھا۔ خون کا دباو سر پر اس قدر زیادہ تھا جیسے شریانیں پھٹ جائیں گی۔ ایڈی ہال اس سے قبل 465 کلو گرام وزن اٹھانے کا مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔ یوں آج انہوں نے زیادہ وزن اٹھانے کا اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔