Friday, April 19, 2024

برطانوی محققین نے پروسٹیٹ کینسر کیخلاف نئی موثر دوا تیار کر لی‘ تجرباتی مراحل جاری

برطانوی محققین نے پروسٹیٹ کینسر کیخلاف نئی موثر دوا تیار کر لی‘ تجرباتی مراحل جاری
May 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی محققین نے پروسٹیٹ کینسر کیخلاف نئی موثر دوا کے کامیاب استعمال کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی موثر دوا کی دریافت سے کینسر کے علاج کے امکانات شروع ہو گئے ہیں کیونکہ نئی دوا نے پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے مفید نتائج مرتب کیے ہیں۔ محققین کے مطابق نئی دوا ایچ ایس پی 90 کو ابتدائی طور پر چوہوں پر آزمایا گیا۔ دوا نے کینسر کے خلیوں کو کمزور بنا دیا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کئی بار ہارمون کی مدد سے کینسر کا علاج کیا جا سکتا ہے تاہم پروسٹیٹ کینسر مختلف ہے کیونکہ اس کینسر کا تعلق ہارمون سے نہیں ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے ”کینسر ریسرچ جرنل“ میں شائع ہوئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دوا ابھی تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے اور اس کو کینسر کی مختلف اقسام پر آزمایا جا رہا ہے۔