Thursday, March 28, 2024

برطانوی ماہرین کابادلوں پرفلم دیکھنےکاکامیاب تجربہ

برطانوی ماہرین کابادلوں پرفلم دیکھنےکاکامیاب تجربہ
July 7, 2015
نوٹنگھم(ویب ڈیسک)اب فلم  دیکھنے کے لیے سینما سکرین کی ضرورت نہیں  جی ہاں ،برطانیہ کی  ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے بادلوں پر فلم دیکھنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  آسمان کی بلندیوں پر  گھوڑا دوڑاتا یہ گھوسٹ رائیڈر اصل نہیں ہے بلکہ  برطانیہ کے شہر نوٹنگھم  میں سائنسدانوں کا تیار کردہ ایک پراجیکٹ ہے جس میں انہوں نے پہلی بار بادلوں کو بطور سکرین استعمال کر دکھایا ہے۔ سائنسدانوں نے لیزر پراجیکٹر سسٹم کے ذریعے  پچاس میٹر کے فاصلے سے بادلوں پر یہ امیج تیار کیا  ،،بادلوں پر لیزر کی یہ روشنی ائیر کرافٹ کے ذریعے ڈالی گئی۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف لیڈز کے ریسرچرز کی ٹیم پراجیکٹر کے ذریعے زمین سے بادلوں پر امیج لینے کی کوششوں میں مصروف تھی ۔ بادلوں میں تیزی سے دوڑاتا یہ گھوڑا   اس  تحقیقی ٹیم کی پانچ برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔