Sunday, May 12, 2024

برطانوی لیبرپارٹی کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

برطانوی لیبرپارٹی کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش
September 26, 2019
لندن ( 92 نیوز)  برائیٹن میں  برطانوی لیبرپارٹی  کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں  مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی ۔ برطانوی لیبرپارٹی کی قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیر میں سنگین انسانی بحران جنم لے رہا ہے  ۔عالمی مبصرین کو متنازعہ علاقے میں جانے کی اجازت دی جائے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔

مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل کہنا فریب ہے  ، بی بی سی

قرارداد میں کہا گیا کہ پارٹی ارکان بھی بھارتی تسلط کیخلاف برسرپیکار کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں۔دوسری جانب قرارداد منظور ہونے پر برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن آگ بگولہ ہوگیا اور لیبر فرینڈز آف انڈیا کیساتھ عشائیہ منسوخ کردیا۔

یہ خبر انگلش میں پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں